چین کے دوستانہ تعلقات پر فخرہے :وزیراعظم

چین کے دوستانہ تعلقات پر فخرہے :وزیراعظم
چین کے دوستانہ تعلقات پر فخرہے :وزیراعظم

  



 ا سلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے چین کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف جنرل ما اوشن سے ملاقات کی ہے جس میں پاک چین دو طرفہ تعلقات اور دفاعی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو چین کے ساتھ شاندار تعلقات پر فخر ہے اور دونوں ممالک کا علاقائی اور عالمی تعاون مثالی ہے۔ وزیر اعظم ہاﺅس میں جنرل مااوشن کی قیادت میں چھ رکنی وفد نے راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کی جس میں وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے جو آزمائش کی ہر گھڑی میں پورا اترے ہیں۔ انہوں نے پاکستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں چین کی امداد کو سراہا ۔ جنرل ما اوشن نے راجہ پرویز اشرف کو چین کے وزیراعظم کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی منفرد اور مثالی حیثیت کی حامل ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ جنرل ما اوشن نے وزیراعظم کو پاکستان کی فوجی قیادت سے ہو نے والی بات چیت سے بھی آگاہ کیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور کاوشوں کو سراہا۔

مزید : قومی


loading...