الٹی میٹم کے ساتھ پیپلزپارٹی اورایم کیو ایم میں رابطہ ہوگیا

الٹی میٹم کے ساتھ پیپلزپارٹی اورایم کیو ایم میں رابطہ ہوگیا
الٹی میٹم کے ساتھ پیپلزپارٹی اورایم کیو ایم میں رابطہ ہوگیا

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے الٹی میٹم کے بعد پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کے درمیان پہلا بالمشافہ رابطہ ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے گورنر سندھ عشرت العباد سے ون ٹو ون ملاقات کی جس میں متحدہ قومی موومنٹ کے تحفظات پر بات ہوئی۔ذرائع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ نے نئے بلدیاتی آرڈیننس کے بعد بلدیاتی اداروں کی تاحال تشکیل نو نہ ہونے اور نئے آرڈیننس کو اسمبلی میں پیش کرنے کے لیے سندھ اسمبلی کا اجلاس نہ بلوانے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے مسلسل ٹال مٹول پر متحدہ قومی موومنٹ پیپلز پارٹی سے خفا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے گورنر سندھ کو ملاقات میں یہ یقین دہانی کرائی کہ وہ جلد نئے نظام کے مطابق بلدیاتی اداروں کی تشکیل نو کا نوٹیفیکیشن جاری کریں گے۔اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومت کی ایک ٹیم کے مسلم لیگ فنکشنل کے ساتھ بیک ڈور مذاکرات بھی جاری ہیں جس میں ان کے تحفظات کو دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔گورنر سے ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ کے درمیان متحدہ قومی موومنٹ کے تحفظات ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور دونوں جماعتوں کے درمیان جلد مشترکہ اجلاس بلانے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔

مزید : کراچی


loading...