ایک اور خط آرہاہے۔۔۔حاکم نے منصف کا اعتراض ختم کردیا

ایک اور خط آرہاہے۔۔۔حاکم نے منصف کا اعتراض ختم کردیا
ایک اور خط آرہاہے۔۔۔حاکم نے منصف کا اعتراض ختم کردیا

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے سوئس حکام کو لکھے جانے والے خط پر سپریم کورٹ کے اعتراضات کو دور کرکے نیا مسودہ تیار کر لیا ہے ۔دنیا نیوز کے مطابق ماہر قانون وسیم سجاد کی سربراہی میں کمیٹی نے اٹارنی جنرل کی موجودگی میں سوئس حکام کو لکھنے جانے والے خط پر عدالتی اعتراضات دور کرکے خط کانیا مسودہ تیار کر لیا ہے۔ کل عدالت میں پیش کیاجائے گا۔وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے وزیر قانون فاروق ایچ نائیک کو سوئس حکام کو لکھے جانے والے خط سے متعلق سپریم کورٹ کے تحفظات دور کر نے کی ہدایت کردی ہے۔ وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے وزیراعظم راجا پرویز اشرف سے وزیراعظم ہاوس میں ملاقات کی ملاقات میں سوئس حکام کو لکھے جانے والے خط کے مسودے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور خط کے ترمیم شدہ مسودے پر مشاورت کی گئی۔ وزیر قانون نے وزیراعظم کو این ار او عملدر امد کیس سے متعلق سپریم کورٹ کی سماعت اور اعلی عدلیہ کے ججز سے ہو نے والی مشاورت سے اگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزیر قانون کو سپریم کورٹ کے تحفظات دور کر نے کی ہدایت کی۔ حکومتی ذرائع نے وزیراعظم اور وزیر قانون کی ملاقات کو مثبت قرار دیتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ کل سپریم کورٹ میں خط کا  مسلہ حل ہو جائے گا۔

مزید : قومی


loading...