عظمت مصطفی ﷺ پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا:فضل کریم

عظمت مصطفی ﷺ پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا:فضل کریم
عظمت مصطفی ﷺ پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا:فضل کریم

  



 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے کہ مسلمان کسی بھی قیمت پر مقام مصطفی ﷺاور عظمت مصطفی پر کوئی سمجھوتا نہیں کرسکتے اور نہ ہی آئندہ کریں گے کیونکہ تحفظ ناموس رسالت ہمارے ایمان اور دین کی بنیاد پر اساس ہے۔پریس کانفرنس میں انہوں نے یوم عشق رسول ﷺکے عظیم موقع پر شرپسند عناصر کی جانب سے جلاو¿ گھیراو¿ ، لوٹ مار اور قتل و غارت گری کی شدید مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ اس سازش کی عدالتی تحقیقات کرائی جائے۔انہوں نے کہا گستاخانہ فلم اور خاکے اسلام دشمن قوتوں کی مذموم سازش ہے۔صاحبزادہ فضل کریم کا کہنا تھا کہ سنی اتحاد کونسل کا چودہ مارچ کو شروع ہونے والا پاکستان بچاوءٹرین مارچ انقلاب نظام مصطفیﷺکے لیے سنگ میل ثابت ہو گا۔

مزید : کراچی


loading...