سیلاب کے نقصان کااندازہ لگایا جارہاہے:فردوس اعوان

سیلاب کے نقصان کااندازہ لگایا جارہاہے:فردوس اعوان
سیلاب کے نقصان کااندازہ لگایا جارہاہے:فردوس اعوان

  



 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے نیشنل ریگولیشن اینڈ سروسز ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بلدیاتی نظام سیاست میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے جس کی عدم موجودگی میں ملکی سیاسی نظام مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ نیوز کانفرنس سے خطاب میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت ادویات کی قلت کا سامنا ہے جبکہ حکومت نقصانات کا اندازہ بھی لگا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہلال احمر اور غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ مل کرامدادی کاموں کا سلسلہ جاری رکھے گی جبکہ پاکستان فارما سوٹیکل اینڈ مینو فیکچرر ایسوسی ایشن نے بھی ادویات کی فراہمی کے لیے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کے کاموں میں پاک فوج اور فضائیہ نے اہم کردار ادا کیا۔

مزید : اسلام آباد


loading...