چٹھہ بھی تحریک انصاف میں شامل، آنے جانے والوں کا شکریہ، نواز شریف قانون توڑ کر حکومت کرتے رہے: عمران خان

چٹھہ بھی تحریک انصاف میں شامل، آنے جانے والوں کا شکریہ، نواز شریف قانون توڑ ...
چٹھہ بھی تحریک انصاف میں شامل، آنے جانے والوں کا شکریہ، نواز شریف قانون توڑ کر حکومت کرتے رہے: عمران خان

  



 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ کسی جماعت سے اتحاد نہیں کریں گے بلکہ اکیلے ہی آئندہ انتخابات لڑیں گے، تحریک میں آنے والوں کو خوش آمدید، چھوڑ جانے والوں کا بھی احترام کرتے ہیں۔ مسلم لیگ ق کے رہنماﺅں نعیم حسین چٹھہ اور عابد حسن چٹھہ کی تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس میں عمران خان نے کہا کہ چار سال میں ملک کو لوٹنے والی کسی جماعت کے ساتھ انتخابی اتحاد نہیں کیا جائے گا، صدر زرداری کے پانچ ارب روپے سوئس بینکوں سے واپس نہ لائے گئے تو چھوٹے چور بھی اپنے جرموں کا پوچھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ قانون کو پتہ چلانا چاہئے کہ سوئس بینکوں میں پڑے پانچ ارب روپے کس کے ہیں اور اگر پاکستانی قوم کے ہیں تو یہ واپس آنے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے سوا کسی جماعت میں وزیرستان جانے کی جرات نہیں، تحریک انصاف کا کاررواں چھ اکتوبر کو ڈیرہ اسماعیل خان پہنچے گا اور اگلے دن وزیرستان روانہ ہو جائے گا۔ عمران خان نے کہا کہ انٹرنیشنل میڈیا کو وزیرستان میں ڈرون حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے ورثاء، اور معذور ہو جانے والے معصوم لوگوں سے ملوائیں گے تاکہ دنیا کو پتہ چلے کہ پاکستان میں کتنا بڑا ظلم ہو رہا ہے۔ وہ سسٹم تبدیل کرنے آئے ہیں اور میرٹ کی سیاست روشناس کرانا ان کا مشن ہے، میاں صاحب بادشاہ ہے اور قانون توڑ کر حکومتیں کرتے رہے ہیں۔

مزید : قومی


loading...