بلدیاتی آرڈیننس پر کل سند ھ بھرمیں احتجاج ہوگا:جلال شاہ
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ بچاوکمیٹی کے کنونیئر سید جلال محمود شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کی قوم پرست جماعتیں کل صوبے بھر میں قومی شاہراہیں بلاک کریں گی۔ بلدیاتی آرڈیننس کے خلاف سندھ بھر میں احتجاج ہوگااور پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام نئے بلدیاتی آرڈیننس کو مسترد کرچکے ہیں اور سندھ بچاوکمیٹی نے ہڑتال کے بعد 26ستمبر کو سندھ بھر میں ہائی ویز بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ اور پیپلزپارٹی کے درمیان الٹی میٹم نورا کشتی ہے اور یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی آرڈیننس سندھ کے خلاف ہے لہذا وہ سندھ کے عوام کو اپیل کرتے ہیں کہ کل سندھ بھر میں پرامن احتجاج کیا جائے۔