وزیر خارجہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست

وزیر خارجہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست
وزیر خارجہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست

  



 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاپتہ افراد کے سلسلے میں اقوام متحدہ کے وفد کی پاکستان آمد پر وزیرخارجہ اورسیکرٹری خارجہ کیخلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔مقامی وکیل سرفرازحسین نے درخواست میں موقف اختیار کیاہے کہ پاکستان کی اعلیٰ عدالتیں اورعدالتی کمیشن لاپتہ افراد کے حوالے سے معاملے کی سماعت کررہے ہیں۔اقوام متحدہ کے وفد کوپاکستان آنے کی اجازت دینا نہ صرف سنگین توہین عدالت ہے بلکہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ وزیرخارجہ حنا ربانی کھر اورسیکرٹری خارجہ جلیل عباس کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید : لاہور


loading...