وزیرستان آپریشن پورے ملک کو لپیٹ میں لے لے گا :دفاع کونسل

وزیرستان آپریشن پورے ملک کو لپیٹ میں لے لے گا :دفاع کونسل
وزیرستان آپریشن پورے ملک کو لپیٹ میں لے لے گا :دفاع کونسل

  



 بنوں(مانیٹرنگ ڈیسک)دفاع کونسل پاکستان کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ اگر شمالی وزیرستان میں آپریشن کیا گیا تو پورا ملک اس کی لپیٹ میں آجائے گا ۔بنوں میں شمالی و جنوبی وزیرستان کے عمائدین کے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق نے کہا کہ امریکہ نہیں چاہتا کہ قبائلی علاقوں میں امن ہو اور ہمارے حکمران امریکہ کی ہر بات پر لبیک کہتے ہیں۔ جماعت اسلامی کے امیر منور حسن کا کہنا تھا کہ اگر قبائلی عوام کے بارے میں کسی کو شک ہے کہ وہ محب وطن نہیں تو ملک میں کوئی بھی محب وطن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی وزیرستان اور شمالی وزیرستان آپریشن میں جو نقصانات ہوئے ان کی تلافی ہونی چاہئے۔ جرگے سے جنرل ریٹائرڈ حمید گل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈرون حملوں کے خلاف مقدمہ عدالت میں لے کر گئے تھے مگر عدالت نے فیصلہ مقدمے کے خلاف کردیا۔

مزید : بنوں


loading...