بلدیاتی آرڈیننس پراعتراض اسمبلی میں اٹھایا جائے:کھوڑو

بلدیاتی آرڈیننس پراعتراض اسمبلی میں اٹھایا جائے:کھوڑو
بلدیاتی آرڈیننس پراعتراض اسمبلی میں اٹھایا جائے:کھوڑو

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سپیکر سندھ اسمبلی نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ نئے بلدیاتی آرڈیننس پر اتحادیوں کو اعتراض ہے تو وہ اسمبلی میں آکر اپنی تجاویز دیں۔ جب بل اسمبلی میں پیش ہوگا تو اس میں ترمیم کی گنجائش نکال کر اسے مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے۔سرکٹ ہاﺅس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی آرڈیننس کے گزٹ کو انہوں نے اب تک نہیں پڑھا ہے ۔ امید ہے کہ نیا بلدیاتی آرڈیننس عوام کی بہتری کے لیے ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ نیا بلدیاتی آرڈیننس ابھی اسمبلی میں پیش نہیں ہوا ہے اس لیے ہوسکتا ہے کہ بلدیاتی الیکشن عام انتخابات کے بعد ہوں۔ نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ ہڑتالیں کرنے والوں کو چاہیے کہ وہ الیکشن میں حصہ لیں اور اسمبلیوں میں آکر عوامی فیصلے کریں کیونکہ جنہیں عوامی مینڈیٹ حاصل ہوتا ہے وہ دھمکیوں کی بنیاد پر ہڑتالوں کی کال نہیں دیتے۔ اگر عوام کو بلدیاتی آرڈیننس پر اعتراض ہوگا تو اس بات کا فیصلہ الیکشن کے روز ہوجائے گا۔

مزید : کراچی


loading...