چھوٹے کاروبارکی وسعت کاپروگرام شروع کریں گے:امریکی اقتصادی مشیر

چھوٹے کاروبارکی وسعت کاپروگرام شروع کریں گے:امریکی اقتصادی مشیر
چھوٹے کاروبارکی وسعت کاپروگرام شروع کریں گے:امریکی اقتصادی مشیر

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ آئندہ 10 سال کے لیے پاکستان میں 80 کروڑ ڈالرز کا خصوصی پروگرام شروع کر رہا ہے جس کے ذریعے چھوٹے کاروبار کو وسعت دی جائے گی اور روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔ امریکی سفارت خانے کے اقتصادی مشیر تھیوڈور پی ہیسلر نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ10 سالہ پروگرام کے تحت پہلے پانچ سال کے دوران کاروباری حضرات کو80 کروڑ ڈالر فراہم کیے جائیں گے جبکہ بقیہ پانچ سال میں یہ رقم واپس وصول کی جائے گی۔ پروگرام کا مقصد چھوٹے کاروبار کو وسعت دینا اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔ چھوٹے کاروبار کے لیے دی جانے والی اس رقم پر شرح منافع کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔

مزید : بزنس