کوکنگ آئل سے چلنے والا دنیا کا پہلا جہاز

کوکنگ آئل سے چلنے والا دنیا کا پہلا جہاز
کوکنگ آئل سے چلنے والا دنیا کا پہلا جہاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہبلنسکی (نیوز ڈیسک) پکانے کے تیل کو عام طور پر پکوڑے سموسے یا چپس تلنے کیلئے استعمال کرتے ہیں لیکن فن لینڈ کی قومی ایئرلائن نے اسے جہاز اڑانے کیلئے استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔ فن ایئر نے دارالحکومت ہبلنسکی سے امریکی شہر نیویارک جانے والی 9 گھنٹے کی پرواز میں اس دلچسپ ایندھن کا استعمال کیا۔ ایئرلائن کے A330 جہاز کو اڑانے کیلئے روایتی جیٹ ایندھن اور ری سائیکل کئے ہوئے کوکنگ آئل کا کلچر استعمال کیا گیا تھا۔ ایئر لائن کا کہنا ہے کہ وہ اس حیاتیاتی ایندھن کے استعمال میں اضافہ کرکے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں 50 سے 80 فیصد تک کمی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ایندھن کے طورپر استعمال کئے جانے والے کوکنگ آئل کو مختلف ہوٹلوں سے اکٹھا کیا جاتا ہے۔ اگرچہ یہ تجربہ نیا نہیں ہے لیکن فن ایئر نے اسے بڑے پیمانے پر استعمال اور سستی فراہمی کا منصوبہ شروع کردیا ہے۔ واضح رہے کہ روایتی جیٹ ایندھن کی نسب

ت کوکنگ آئل سے جہاز اڑانے کا خرچ تقریباً دو گنا زیادہ ہے اسی لئے فن ایئر اس کے سستے استعمال کیلئے اقدامات پر کام کررہی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -