موبائل ایپ جو آپ کو اجنبیوں سے گلے ملوائے

موبائل ایپ جو آپ کو اجنبیوں سے گلے ملوائے
موبائل ایپ جو آپ کو اجنبیوں سے گلے ملوائے

  

شکاگو (نیوز ڈیسک) موبائل فون صارفین کیلئے طرح طرح کے ایپلیکیشن سافٹ ویئر ہر روز منظر عام پر آتے ہیں لیکن پہلی دفعہ ایک ایسی ایپ بھی بنادی گئی ہے جو گلے ملنے کی خواہش رکھنے والوں کو آپس میں ملائے گی۔ شکاگو سے تعلق رکھنے والے چاولی ولیم کی تیار کردہ ایپ "Cuddlr" کا مقصد ایسے لوگوں کا آپس میں رابطہ کروانا ہے جو محض اچھی نیت سے کسی سے بھی گلے ملانا چاہ رہے ہوں۔ صارفین اپنا نام، پتہ اور تصویر اپ لوڈ کریں گے اور یہ ایپ قریب ترین موجود ان لوگوں کے بارے میں بتادے گی جو گلے ملنے کیلئے خواہشمند ہوں گے۔ اپنے پسندیدہ شخص کو میسج بھیجنے پر اس کا جواب موصول ہوگا اور اگر دونوں راضی ہوں گے تو ایپ انہیں راستے کی راہنمائی بھی فراہم کرے گا۔ ایپ کے موجد کا کہنا ہے کہ یہ ان لوگوں کیلئے تیار کی گئی ہے جو اپنے قریب موجود لوگوں سے صاف نیت کے ساتھ گلے ملنا چاہ رہے ہوں اور غیر مناسب حرکت کرنے والے کی شکایت بھی کی جاسکے گی۔ فی الحال یہ سروس ios آپریٹنگ سسٹم کیلئے فراہم کی گئی ہے لیکن جلد ہی اینڈرائڈ پر بھی دستیاب ہوجائے گی۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -