چیمپئنز لیگ ٹی 20 ، لاہور لائنز اور چنائی سپر کنگز آج ٹکرائیں گے

چیمپئنز لیگ ٹی 20 ، لاہور لائنز اور چنائی سپر کنگز آج ٹکرائیں گے

  

بنگلور( نیٹ نیوز) چیمپئنز لیگ ٹی 20 میں آج ایک میچ کھیلا جائیگا جس میں گروپ اے میں شامل چنائی سپر کنگز اور لاہور لائنز کی ٹیمیں بنگلور کے مقام پر پنجہ آزما ہونگی لاہور لائنز اور چنائی سپر کنگز کے لئے آج کا میچ بہت اہمیت کا حامل ہے جبکہ لاہور لائنز کے کپتان محمد حفیظ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ آج کا میچ جیتیں گے سی ایل ٹی 20 کے دلچسپ مقابلے بھارت میں جاری ہیں۔ ایونٹ میں کل دو میچ کھیلے جائینگے جس کے پہلے میچ میں گروپ بی کی ٹیمیں بارباڈوس ٹریڈینٹس اور کیپ کوبراز موہالی کے مقام پر پنجہ آزما ہونگی اسی گروپ کے دوسرے میچ میں کنگز الیون پنجاب اور ناردرن ڈسٹرکٹس کی ٹیمیں اسی مقام پر آمنے سامنے ہونگی ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -