ویمن کرکٹ،نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹونٹی میں ہرا دیا

ویمن کرکٹ،نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹونٹی میں ہرا دیا

  

کنگسٹن ( نیٹ نیوز) نیوزی لینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز ویمن کو دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ فاتح ٹیم نے 93 رنز کا ہدف 17.5 اوورز میں 3 وکٹوں پر پورا کیا۔ کنگسٹن میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 92 رنز بنائے، سٹیفنی ٹیلر 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، نیلسن نے 3 اور ڈیوائن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیم نے مطلوبہ ہدف 18 ویں اوور کی 5 ویں گیند پر 3 وکٹوں پر حاصل کیا۔ ریچل پرائسٹ 44 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -