پی سی بی اپنی ڈومیسٹک کرکٹ یو اے ای میں کھیلنے پر مجبور ہے، سبحان احمد

پی سی بی اپنی ڈومیسٹک کرکٹ یو اے ای میں کھیلنے پر مجبور ہے، سبحان احمد

  

 لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے کہا ہے کہ 2009کے بعد بھی پی سی بی کو کسی بھی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز میں اب تک کسی نقصان کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ گزشتہ روز پاکستان آسٹریلیا سیریز کی سپانسر شپ کے اعلان کے لئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں منعقدہ تقریب میںپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سبحان احمد نے کہاکہ ا گر سپانسرزکا ساتھ ہمیں میسر نہ ہو تو بورڈ اپنی سرگرمیاں جاری نہیں رکھ سکتا۔پی سی بی اپنی ڈومیسٹک کرکٹ یو اے ای میں کھیلنے پر مجبور ہے تاہم اس مشکل دور میں مقامی سپانسرزنے بورڈ کا ساتھ دیا ہے۔ تقریب میں سپانسرز کے نمائندے بھی موجود تھے۔ پاک آسٹریلیا سریز 5 اکتوبر سے یو اے میں شروع ہو گی۔ اس سیریز کے لئے ٹائٹل سپانسرز ہائیرزپاکستان جبکہ پریزینٹنگ سپانسر شون پراپرٹیز ہونگے۔ کو سپانسرز میں زونگ چائنہ موبائلز اور برائٹو پینٹس ہونگے۔ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے ہایئر کے چیف ایگزیکٹو جاوید آفریدی نے کہا کہ وہ پاکستانی نوجوانون کے جذبہ کو دیکھتے ہوئے اس کھیل میں آئے ہیں اور نہ صرف انٹرنیشنل بلکہ ڈومیسٹک سطح پر بھی کرکٹ کو سپورٹ کر رہے ہیں جبکہ ان کے پروگرام میں سابق عظیم کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنا اور نوجوان کرکٹروں کو تربیت دینا بھی شامل ہے جن کے لئے پی سی بی مل کرہایئر ایکسیلینس اکیڈمیاں بھی بنائیں گے ۔ انہون نے اعلان کیا کہ وہ سابق ٹیسٹ کرکٹروں حنیف محمد، نسیم الغنی اور احتشام الدین کو سپورٹ کرنے کے لئے سیریز کے دوران دس ہزار ڈالر دیں گے۔ شون پراپرٹیز کے دانیال حسین کا کہنا تھا کہ ا نہوں نے کرکٹ سے آغاز کیا ہے اور جلد ہی دیگر سپورٹس کو بھی سپانسر کریں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -