سلطان جوہر ہاکی ٹورنامنٹ ، قومی ٹیم 9 اکتوبر کو ملائیشیا روانہ ہوگی

سلطان جوہر ہاکی ٹورنامنٹ ، قومی ٹیم 9 اکتوبر کو ملائیشیا روانہ ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( سپورٹس رپورٹر) سلطان جوہر ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کےلئے قومی ٹیم 9 اکتوبر کو ملائیشیا روانہ ہوگی اور ٹورنامنٹ 12 اکتوبر سے کھیلا جائے گا۔ پی ایچ ایف کے ذرائع کے مطابق سلطان جوہر ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کےلئے قومی ٹیم 9 اکتوبر کو ملائیشیا روانہ ہوگی اور ٹورنامنٹ 12 اکتوبر سے کھیلا جائے گا جس میں چھ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان سمیت بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، برطانیہ اور میزبان ملائیشیا شامل ہیں۔ قومی ٹیم پہلے جا کر وہاں پر پریکٹس میچز کھیلے گی جس سے کھلاڑیوں میں جذبہ اور عتماد پید ا ہوگا۔ ٹیم ٹورنامنٹ میں لیگ کے پانچ میچ کھیلے گی۔