باسکٹ بال ٹورنامنٹ سیمی فائنل،ڈان باسکو اور فرانسیسکن سکول کامیاب

باسکٹ بال ٹورنامنٹ سیمی فائنل،ڈان باسکو اور فرانسیسکن سکول کامیاب

  

 لاہور( سپورٹس رپورٹر)ایف سی کالج لاہور کی سپورٹس ایسوسی ایشن کے زیرِ انتظام پانچواں فارمن کرسچن کالج انٹر سکول باسکٹ بال ٹورنامنٹ جاری ہے۔ٹورنامنٹ کے تیسرے روز دو سیمی فائنل کھیلے گئے ۔ پہلا سیمی فائنل سینٹ اینتھونی سکول اور ڈان باسکو (اردو میڈیم) کے درمیان کھیلا گیا ،جو ڈان باسکو (اردو میڈیم) نے 18کے مقابلے40 سکور سے جیت لیا ۔ دوسرا سیمی فائنل ڈان باسکو (انگلش میڈیم) اور فرانسیسکن سکول کے درمیان کھیلا گیا ،جو فرانسیسکن سکول نے42کے مقابلے52 سکور سے جیت لیا ۔سیمی فائنل میں ہارنے والی ٹیمیں تیسری پوزیشن کیلئے10 بجے جبکہ کامیابی حاصل کرنے والی دونوں ٹیموں کا آمنا سامنا25 ستمبر کو صبح 11 بجے فائنل میں ہو گا ۔ فائنل میچ کے بعداختتامی تقریب میںکالج کے وائس ریکٹر ڈاکٹر سی۔جے۔ دُباش مہمانِ خصوصی ہوںگے اور جیتنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کریںگے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -