ویسٹ انڈین بورڈ کا بھارت کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان

ویسٹ انڈین بورڈ کا بھارت کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان

  

کنگسٹن ( نیٹ نیوز) ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا۔ مارلون سیموئلز، ڈیوائن سمتھ اور جیروم ٹیلر کی دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، لیون جانسن جنہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ڈیبیو کیا تھا 6 برس بعد دوبارہ ون ڈے سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔ سٹار آل راﺅنڈر کرس گیل فٹنس مسائل کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ کرکٹ ایڈورڈ اور نکیتا ملر کو ڈراپ کر دیا گیا۔ ویسٹ انڈین ٹیم دورہ بھارت کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف پانچ ایک روزہ، ایک ٹی ٹونٹی اور تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ اعلان کردہ ٹیم میں ڈیوائن براوو کپتان، ڈیرن براوو، جیسن ہولڈر، لیون جانسن، سنیل نارائن، کیرن پولارڈ، دنیش رامدین، روی رامپال، کیمرروئچ، اینڈر رسل، ڈیرن سیمی، مارلون سیموئلز، لینڈل سیمنز، ڈیوائن سمتھ، جیروم ٹیلر شامل ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -