ایشین گیمز والی بال،پاکستانی ٹیم کو متواتر دوسری شکست

ایشین گیمز والی بال،پاکستانی ٹیم کو متواتر دوسری شکست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


انچیون ( نیٹ نیوز) سترہویں ایشین گیمز مینز والی بال ایونٹ میں جاپان نے پاکستان کو 3-0 سیٹس سے شکست دے دی۔ جنوبی کوریا میں جاری میگا گیمز کے مینز والی بال ایونٹ کے دوسرے گروپ میچ میں پاکستان کا مقابلہ جاپان سے تھا، جاپان کی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے پاکستان کو 3-0 سیٹس سے زیر کر کے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی، یہ ایونٹ میں گرین شرٹس کی متواتر دوسری شکست ہے، اس سے قبل کھیلے گئے پہلے میچ میں کویت نے پاکستان کو شکست دی تھی۔ پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اپنا تیسرا اور آخری میچ 26 ستمبر کو سعودی عرب کے خلاف کھیلے گی۔