سری لنکا اور آسٹریلیا انڈر 19 کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

سری لنکا اور آسٹریلیا انڈر 19 کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کولمبو ( نیٹ نیوز) سری لنکا اور آسٹریلیا کی انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کے مابین پانچ ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج سنہالیز سپورٹس کلب گراﺅنڈ، کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی انڈر 19 ٹیم ان دونوں دورہ سری لنکا پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف پانچ ون ڈے اور واحد ٹی 20 میچ کھیلے گی۔
 دوسرا ون ڈے 27 ستمبر، تیسرا 29 ستمبر، چوتھا یکم اکتوبر جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 3 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی 20 میچ 7 اکتوبرکو کھیلا جائے گا۔