قومی کبڈی ٹیم ایشین گیمز میں شرکت کےلئے آج کوریا روانہ ہوگی

قومی کبڈی ٹیم ایشین گیمز میں شرکت کےلئے آج کوریا روانہ ہوگی

  

 لاہور( سپورٹس رپورٹر) قومی کبڈی ٹیم ایشین گیمز میں شرکت کےلئے آج کوریا روانہ ہوگی ایشین گیمز میں پاکستان کو گروپ اے میں بھارت، بنگلہ دیش اور تھائی لینڈ کے ساتھ رکھا گیا ہے جبکہ گروپ بی میں ایران، جاپان، ساﺅتھ کوریا اور ملائیشیا کی ٹیمیں شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ ان دنوں ایشین گیمز کی تیاری کے لئے20 کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جناح سٹیڈیم ، اسلام آباد میں جاری ہے کھلاڑیوں میںناصر علی، وسیم سجاد، خالد محمود، ابرار احمد، نثار احمد، عقیل شاہ، محمد رضوان، واجد علی، محمد شبیر، عثمان زادہ، شہباز احمد، کاشف رزاق، حسن علی، حسن رضا، محمد طارق، محمد یوسف، محمد عمران، ارسلان احمد، عاطف وحید اور تحسین اللہ شامل ہیں ان کھلاڑیوں کو کوچز محمد اکرم ، عدنان افضل اور میجر نبیل احمد جدید اور اعلیٰ تربیت دے رہے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -