پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم تھائی لینڈ کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم تھائی لینڈ کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی

  

                       انچیون ( نیٹ نیوز) دفاعی چیمپئن پاکستان کی ویمن ٹیم سترہویں ایشین گیمز ویمن کرکٹ ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ گرین شرٹس نے تھائی لینڈ کی ویمن ٹیم کو 51 رنز سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔ تھائی لینڈ کی ٹیم 97 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 14 اوورز میں 7 وکٹوں پر 46 رنز بنا سکی۔ انچیون، جنوبی کوریا میں جاری میگا گیمز میں کھیلے گئے ویمن کرکٹ ایونٹ کے کوارٹر فائنل میچ میں پاکستانی ٹیم نے تھائی لینڈ کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، پاکستان کی ویمن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 14 اوورز میں 5 وکٹوں پر 97 رنز بنائے، نین عابدی نے 40 رنز کی اننگز کھیلی، بسمعہ معروف اور قنیتہ جلیل 16، 16، مرینا اقبال 6، جویریہ خان صفر پر آﺅٹ ہوئیں۔ چنتم اور لینگ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں تھائی لینڈ کی ویمن ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 46 رنز بنا سکی۔ بوچاتھم 17 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ اسماویہ اقبال نے دو جبکہ سعدیہ یوسف، ثناءمیر، قنیتہ جلیل اور ندا ڈار نے ایک، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ ایک اور کوارٹر فائنل میچ میں بنگلہ دیش کی ویمن ٹیم نے نیپال کو 81 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا پاکستانی ویمن ٹیم سیمی فائنل میں آج چین کا مقابلہ کرے گی جبکہ سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں بھی سیمی فائنل میں مدمقابل ہونگی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -