عید کی خوشیاں دوستوں کے ساتھ ہی دوبالا ہوتی ہیں

عید کی خوشیاں دوستوں کے ساتھ ہی دوبالا ہوتی ہیں
 عید کی خوشیاں دوستوں کے ساتھ ہی دوبالا ہوتی ہیں
کیپشن: 1

  

لاہور(فلم رپورٹر)عید کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے گلوکار ظفر اقبال نیویارکر اور گلوکارہ صومیہ خان نے کہاکہ عید کی خوشیاں دوستوں کے ساتھ ہی دوبالا ہوتی ہیں بچپن سے لے کر اب تک دوستوں کے ساتھ عید قربان منائی ہے اس بار بھی خصوصی پروگرام ترتیب دئیے جارہے ہیں۔آفرین نے کہاکہ فنکار کی اصل عید تو اس کی فلم عید پر ریلیز ہونا ہوتی ہے اور اگر اسکی فلم کامیاب ہوجائے تو یہ خوشی اور بڑھ جاتی ہے۔۔لائبہ خان نے کہاکہ عید پر تو خوب ہلہ گلہ ہوتا ہے اتنی ساری فرینڈز اکٹھی ہوجاتی ہیں کہ بس کچھ نہ پوچھیں عید کیسے منائی جاتی ہے۔میگھا نے کہاکہ عید کا د ن ہمارا ہوتا ہے اس لیئے اسے اپنی مرضی سے گزارتی ہوں کچھ دیر گھر والوں کے ساتھ کچھ دیر دوستوںا ور رشتہ داروں کے ساتھ اور باقی وقت ڈرائیونگ کرتی ہوں اسی طرح عید گزر جاتی ہے۔سنہری خان نے کہاکہ عید پر خوب سوتی ہوں یا پھر نیند نہ آئے تو دوستوں کے ساتھ نیٹ پر یا فون پر چیٹ کرتی رہتی ہوں اور اسی طرح عید منا لیتی ہوں۔

مزید :

کلچر -