زالے سرحدی نے فلم ”جلابائی“ کے لئے آئٹم سانگ ریکارڈ کرا دیا

زالے سرحدی نے فلم ”جلابائی“ کے لئے آئٹم سانگ ریکارڈ کرا دیا

  

اسلام آباد (اے پی پی) ماڈل اور اداکارہ زالے سرحدی نے فلم ”جلابائی“ کے لئے آئٹم سانگ ریکارڈ کرا دیا۔ زالے سرحدی جن کو ایک منجھی ہوئی ماڈل اور اداکارہ تصور کیا جاتا ہے، لالی وڈ کی نئی فلم ”جلابائی“ کی مرکزی کاسٹ میں شامل ہیں۔ فلم کیلئے پرومو آئٹم سانگ ترتیب دیا گیا ہے جس میں زالے نے کام کیا ہے۔ اس گانے کو شجاع حیدر نے کمپوز کیا ہے تاہم کہا جا رہا ہے کہ شاید یہ گانا فلم کا حصہ نہ ہواور اس کو صرف فلم کی پرومو کے مقصد کیلئے استعمال کیا جائے۔ زالے کے مقابل فلم میں ہیرو دانش تیمور ہیں جبکہ عدنان جعفر، وقار علی خان اور علی سفینہ دیگر کاسٹ میں شامل ہیں۔

مزید :

کلچر -