بہروزسبز واری اور شائستہ جبیں کا سوپ”سسرال میرا“ناظرین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب

بہروزسبز واری اور شائستہ جبیں کا سوپ”سسرال میرا“ناظرین کی توجہ حاصل کرنے ...
 بہروزسبز واری اور شائستہ جبیں کا سوپ”سسرال میرا“ناظرین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب
کیپشن: 1

  

لاہور(فلم رپورٹر)عمران اسلم اور مدیحہ حسن کا نیا سوپ”سسرال میرا“ناظرین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے ۔ہم ٹی وی کے نئے سوپ ”سسرال میرا “کی کہانی دو بہنوں علینہ اور علیزا کے گرد گھومتی ہے۔ علینہ زندگی سے بھرپور لڑکی ہے جو ہر وقت دوسروں کی مدد اور خدمت کرتی ہے جبکہ علیزا کو اعلیٰ تعلیم کا شوق اور جنون ہے۔ ان دونو ں کے والد بشیر احمد ایک کاروباری آدمی ہیں جو اپنے بچیوں کے ساتھ ساتھ بغیر کسی غرض کے اپنی بھابھی اور ان کے دو بیٹوں نعمان اور سلمان کا بے حد خیال رکھتے ہیں۔ شادی کی ایک تقریب میں بشیر احمد کی ملاقات جبار احمد اور اس کی فیملی سے ہوتی ہے۔ جبار احمد فرسودہ خیالات کامالک انسان ہے اور گھریلو تشدد کو اپنا حق سمجھتا ہے۔ اسی تقریب میں جبار احمد کے بیٹے عادل کو علیزا پسند آجاتی ہے۔ جبار احمد بشیر احمد کے سامنے خود کو آزاد خیال ظاہر کرتا ہے اور علیزا کو اپنی بہو بناکر لے آتا ہے۔ شادی کے بعد علیزا پر اس خاندان کی اصلیت ظاہر ہوتی ہے۔ عادل بھی اپنے باپ کی طرح تنگ نظر اور تشدد پسند نکلتا ہے۔ کہانی اس وقت ایک نیا موڑ لیتی ہے جب عادل کی بہن نمرا کو سلمان پسند آتا ہے اور وہ سادہ دل علیزا ‘سلمان اور علینہ کو اپنے جال میں پھانسنے کی کوششیں شروع کر دیتی ہے۔نمرا اپنی سازش میں کامیاب ہوجا ئے گی یا پھر علیزا ان کے چہروں پر چڑھا نقاب اُتارنے میں کامیاب ہوجائے گی۔نزہت سمن کی تحریر کردہ سوپ”سسرال میرا“ کوصائمہ وسیم نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ مو ُمنہ د ُریدکی پیشکش اس میگا پراجیکٹ کے نمایاںاداکاروں میںبہروز سبزواری‘عمیر لغاری‘ احسن قادر‘ علی اصغر عباس‘ انس علی عمران‘ ہما نواب‘ عمران اسلم‘ مدیحہ حسن‘ مریم طارق‘ روزینہ‘ مہہ جبین حبیب‘ محمود اختر‘اورمائرہ ساجد شامل ہیں۔اس سوپ کے میڈیا کو آرڈینیٹر منہاس صغیر ہیں۔

مزید :

کلچر -