یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے سالانہ امتحانی شیڈول

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے سالانہ امتحانی ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے سالانہ پروفیشنل امتحانات 2014ءکا شیڈول جاری کردیا یہ شیڈول یو ایچ ایس سے الحاق شدہ 33سرکاری و نجی میڈیکل کالجوں اور 11ڈینٹل کالجوں پر لاگو ہوگا شیڈول کے مطابق ایم بی بی ایس فرسٹ پروفیشنل پارٹ ون کے امتحانات 13اکتوبر سے شروع ہوکر 20اکتوبر تک، پارٹ ٹو کے امتحانات 22اکتوبر سے 30اکتوبر تک، سکینڈ پروفیشنل کے10نومبر سے 20نومبر تک، تھرڈ پروفیشنل کے24نومبر سے 6دسمبر تک جبکہ فائنل پروفیشنل ایم بی بی ایس کے سالانہ امتحانات2دسمبر سے 27دسمبر2014ءتک جاری رہیں گے بی ڈی ایس فرسٹ پروفیشنل کے امتحانات 11نومبر سے 25نومبر تک، سیکنڈ پروفیشنل کے 14اکتوبر سے 27اکتوبر تک تھرڈ پروفیشنل کے 15نومبر سے 29نومبر تک جبکہ فائنل پروفیشنل بی ڈی ایس کے سالانہ امتحانات 3دسمبر سے 12دسمبر تک جاری رہیں گے تفصیلی معلومات یونیورسٹی کی ویب سائیٹwww.uhs.edu.pk پر موجود ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -