لٹریسی کوآرڈینیٹرزاور ڈسٹرکٹ ٹرینرزکی دو روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر

لٹریسی کوآرڈینیٹرزاور ڈسٹرکٹ ٹرینرزکی دو روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)محکمہ خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم میں تربیتی امور کو فروغ دینے کیلئے اس میں کام کرنے والے ڈسٹرکٹ ٹرینرزکو تمام ممکنہ سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا یہ بات ایڈیشنل سیکرٹری ندیم عالم بٹ نے محکمہ میں نئے بھرتی ہونے والے پراجیکٹ لٹریسی کوآرڈینیٹرزاور ڈسٹرکٹ ٹرینرزکی دو روزہ تربیتی ورکشاپ کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ سیکرٹری لٹریسی ڈاکٹر پرویز احمد خان کی خصوصی ہدایات پر محکمہ میں مختلف نوعیت کی تربیتی ورکشاپس کا سلسلہ تسلسل سے جاری رہے گاٹریننگ ورکشاپ کے پہلے روز جائیکا کی پراجیکٹ ایڈوئزر مس چی ہو اوہاشی ، پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد عثمان ، رائے فیصل رضا، عابد گل (جائیکا)، محمد یونس ادریس (جائیکا) اور بلال عزیز (جائیکا) نے ٹریننگ کے مقاصد ، خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم کی اہمیت، غرض و غائیت ، افادیت، محکمہ کے موجودہ اور آئندہ لائحہ عمل مستقل اہمیت کی حامل ترقی کیلئے تعلیم کی اہمیت مثالی کمیونٹی لرننگ سنٹرز اور ڈسٹرکٹ ٹرینرز و پراجیکٹ لٹریسی کوآرڈینیٹرز کے کردار جیسے موضوعات پر تفصیلی اظہارِ خیال کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -