بین الاقوامی ہارٹ ڈے“ کے سلسلے میںاو جی ڈی سی ایل کا سیمینار

بین الاقوامی ہارٹ ڈے“ کے سلسلے میںاو جی ڈی سی ایل کا سیمینار

  

لاہور(پ ر) آج ”بین الاقوامی ہارٹ ڈے“ کے سلسلے میں آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ(او جی ڈی سی ایل) کے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ نے صحت مند دل کے موضوع پر ہیڈ آفس میں ایک سیمینار کا اہتمام کیا۔ جس میں ڈاکٹر اقبال سیف اللہ اور ڈاکٹر حبیب الرحمٰن نے صحت مند دل کے حوالے سے آگاہ دیتے ہوئے کہا کہ ترقی پذیر ممالک میں طرز زندگی میں تبدیلیوں کی وجہ سے دل کی بیماریوں اور اموات کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔ جس کو طرز زندگی میں تبدیلی احتیاطی تدابیر، ورزش اور بروقت تشخیص سے کم کیا جا سکتا ہے۔ڈاکٹر سیف اللہ نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں دل کے امراض ذیباطیس اور گردوں کے تحفظ اور بہتر کارکردگی کے لئے موزوں غذا، دھوئیں سے پاک فضا ورزش اور بروقت تشخیص سے زندگی میں اضافے اور خوشگوار طرز زندگی کو فروغ مل رہا ہے۔ جس کی بنیادی وجہ تعلیم اروب یماریوں سے احتیاطی تدابیر کی روشناسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں سکول کی سطح سے آگاہی اور تعلیم و تربیت ضروری ہے۔ ڈاکٹر حبیب الرحمٰن نے کہا کہ اب پاکستان میں افراد کی مشقت کرنے، پیدل چلنے اور سایئکل چلانے کے رجحان میں کمی آئی ہے اور تلی ہوئی غذا، بیکری کی اشیاءاور میٹھا کھانے اور ہائیڈرو کاربن کے اضافے کی وجہ سے دل کے امراض میں اضافے کا رجحان ہے

۔محمدرفیع منیجنگ ڈائریکٹر او جی ڈی سی ایل نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دل کی معاملات بچپن سے لیکر عمر کے ہر حصے تک بہت اہم اور نازک ہوتے ہیں۔ جس کے لئے آگاہی اور موزوں طرز زندگی اختیار کرنا از حد ضروری ہے۔ اس موقع پر انہوں نے جی ڈی سی کے میڈیکل سروسز کی منیجر ڈاکٹر طاہرہ سلیم، ڈاکٹر اقبال سیف اللہ اور ڈاکٹر حبیب الرحمٰن کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -