کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے پر پنجاب حکومت کے مشکور ہیں،میاں خالد محمود

کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے پر پنجاب حکومت کے مشکور ہیں،میاں خالد محمود

  

لاہور (پ ر ) پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ لاہور میں کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر ہونے پرآرڈر تقسیم کرنے کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب کا اہتمام پنجاب پیرا میڈیکس الائنس PPA اور پنجاب ہیلتھ سپورٹ سٹاف ایسوسی ایشن، مینٹل ہسپتال نے کیا۔ تقریب میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ناصر محمود بھٹی ، اے۔ ایم ایس ڈاکٹر خالد حسین شاہ، DMS ڈاکٹر خاور عباس اور ڈاکٹر عباس بٹ نے خصوصی شرکت کی۔ جبکہ پنجاب پیرا میڈیکس الائنس PPA کے چیئر مین ملک منیر احمد ، صدر عاشق غوث، ترجمان /آرگنائزر شعیب انور چوہدری نے بھی تقریب میں مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے میاں خالد محمود صدرPPA، PHSSA مینٹل ہسپتال نے ملازمین کو ریگولر کرنے پر حکومتِ پنجاب اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ سیکرٹری جنرل غلام محی الدین نے اس موقع پر ملازمین کو مبارکباد پیش کی۔ تقریب میں ملک منیر احمد نے شرکا ءسے خطاب کرتے ہوئے ملازمین کو مبارکباد اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ اور باقی ماندہ مطالبات کی منظوری کے لئے بھی حکومتِ پنجاب سے اپیل کی۔ تقریب میں مینٹل ہسپتال کے عباد رمضان ، بلال مصطفی ، ساجد محمود ، شازیہ اقبال، مسرت عابد و دیگر ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر چیئر مین PPA پنجاب ملک منیر احمد نے ڈاکٹر ناصر محمود بھٹی کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -