سابق رکن صوبائی اسمبلی شمائلہ رانا جعلی ڈگری کیس کی سماعت آج ہوگی

سابق رکن صوبائی اسمبلی شمائلہ رانا جعلی ڈگری کیس کی سماعت آج ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق افتخار کی عدالت میں سابق ممبر صوبائی اسمبلی شمائلہ رانا جعلی ڈگری کیس کی سماعت آج25ستمبر کو ہوگی ۔فاضل عدالت میں الیکشن کمیشن نے سابق ایم پی اے شمائلہ رانا کے خلاف جعلی ڈگری رکھنے کے الزام میں استغاثہ دائر کررکھا ہے۔گزشتہ سماعت پرعدالت نے شمائلہ رانا پر فرد جرم عائد کرنا تھی لیکن ان کے وکیل نے بریت کی درخواست دائر کردی تھی جس کے بعدعدالت نے درخواست پر الیکشن کمیشن کے وکیل کو بحث کے لیے آج طلب کررکھا ہے ۔