سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں گرفتار ملزموںکے خلاف مزید گواہ طلب ،سماعت کل تک ملتوی

سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں گرفتار ملزموںکے خلاف مزید گواہ طلب ،سماعت کل تک ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاون میں گاڑیوں کی توڑ پھوڑمیں گرفتار مبینہ پولیس ٹاﺅٹ گلو بٹ کے خلاف درج مقدمہ کے مزید گواہوں کو شہادتوں کے لئے طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 26ستمبر تک ملتوی کر دی۔انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت نے گزشتہ روز کیس کی سماعت کی پولیس نے گلو بٹ کو کڑے پہرے میں عدالت کے روبرو پیش کیاعدالتی حکم پر واقعہ کے ایک گواہ نے عدالت کے روبرو اپنا تفصیلی بیان قلمبند کرایاگلو بٹ کے خلاف استغاثہ کی جانب سے پہلے گواہ سب انسپکٹر نے بیان قلمبند کراتے ہوئے کہاکہ گلو بٹ نے منہاج القرآن سیکرٹریٹ کے باہر گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی جس سے پورے ملک میں خوف وہراس پھیلا اور اس حوالے سے میڈیا پر فوٹیجز بھی موجود ہیں گلو بٹ کے وکیل کا کہنا تھا کہ پولیس نے بدنیتی سے مقدمے میں دہشت گردی اور اقدام قتل کی دفعات شامل کیں حالانکہ اس حوالے سے کوئی ثبوت اور گواہ موجود نہیں جس پر عدالت نے مقدمہ کے مزید گواہوں کو آئندہ سماعت پر شہادتوں کے لئے طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 26ستمبر تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ سانحہ ماڈل ٹاون واقعہ میں گاڑیوں کے توڑ پھوڑ کے الزام میں واقعہ کے منفی کردار گلو بٹ کو انسداد دہشت گردی دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا تھاعدالت کی جانب سے گلو بٹ کی ضمانت منظور کی جا چکی ہے تاہم ضلعی انتظامیہ کے حکم پر نقص امن کے خدشے کے پیش نظر گلو بٹ کو جیل میں نظر بند رکھا گیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -