پاکستان کا بہترین مستقبل جمہوریت سے وابستہ ہے، ثمینہ خالد

پاکستان کا بہترین مستقبل جمہوریت سے وابستہ ہے، ثمینہ خالد

  

لاہور(نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ پاکستان کا بہترین مستقبل جمہوریت سے وابستہ ہے اور اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان میں جمہوریت کا مستقبل روشن ہے صرف اور صرف جمہوری جدوجہد کے ذریعے سے ہی ملک کے جمہوری نظام کو مستحکم کیا جا سکتا ہے پیپلز پارٹی پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی کی خاطر اپنا کردار ادا کرتی رہے گی ہم ےہ چاہتے ہیں کہ جمہوری سسٹم اتنا مضبوط ہو کہ وہ ایک تنا آور درخت بن جائے جس کی چھاﺅں سے پورے ملک کے عوام استفعادہ حاصل کریں ۔ ثمینہ خالد گھرکی کا کہنا تھا کہ آج جو لوگ انقلاب انقلاب کے راگ آلاپتے ہوئے نہیں تھک رہے ہیں انہیں ےہ بات اچھی طرح سے معلوم ہو نی چاہئے کہ پاکستان میں انقلاب 1970ءکی دہائی میں شہید زوالفقار علی بھٹو لائے تھے جنہوں نے جاگیر دار ہونے کے باوجود جاگیر داروں کے خلاف ایک سیاسی جماعت پیپلز پارٹی بنائی اور اس جماعت کے پلیٹ فارم سے ایک ریڑھی بان ‘ مزدور اور کسان کو اسمبلی میں پہنچا دیا اور عوام کو بیرون ملک نوکرےوں کے لئے جانے کا موقع فراہم کیا۔

 اس سے پہلے تو کوئی باہر کے ملک جانے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -