معروف صنعتکار تاجر چوہدری زبیر قیوم کی رسم قل ،سیاسی سماجی شخصیات کی شرکت

معروف صنعتکار تاجر چوہدری زبیر قیوم کی رسم قل ،سیاسی سماجی شخصیات کی شرکت

  


لاہور(خصوصی نمائندے سے )معروف کاروباری شخصیت چوہدری عبدالقیوم عرف قوما پہلوان مرحوم کے فرزند اور چوہدری سلطان قیوم کے بھائی چوہدری زبیرقیوم جو قضائے الہیٰ سے وفات پا گئے تھے ان کی رسم قل جامع مسجد اقصیٰ شیر انوالہ گیٹ میں ادا کی گئی ،رسم قل ایک بڑے سیاسی اجتماع کی شکل اختیار کر گئی جس میں شہر کے تمام مکتبہ و فکر کے لوگوں نے شرکت کی،جس میں شہر بھر سے سیاسی ،سماجی ،دینی اور تاجر تنظیموں کے رہنماؤں کے علاوہ ہزاروں افراد نے شرکت کی اس موقع پر قران خوانی اور نعت خوانی کی جبکہ مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کی گئی رسم قل میں اہم شخصیات جن میں لوہا مارکیٹ مصری شاہ کے مرکزی صدر چوہدری عامر صدیق ،وفاقی وزیر کامران مائیکل ،رکن قومی اسمبلی ملک پرویز،ایم پی اے غزالی سلیم بٹ ،ایم پی اے چوہدری شہبازچوہدری بشیر کمبوہ ،چوہدری فاضل ،میجر داؤد اسلم ،پیرعدنان عزیز،انعام بٹ ،چوہدری فیصل،پیر سید پرویز شاہ،صدیاں بٹ ملک ٹیپورام گلی ،ملک امجد ،عامر بٹ ،ملک احسان ،چوہدری لیاقت آف پدرودیگر نے شرکت کی۔

،میاں اعجاز شالیمار ،ڈاکٹر سہیل مغل ،امان الرحمان بٹ ،چوہدری سلمان بٹ ڈاکٹر عبدالرزاق،اور سہیل بٹ سمیت سینکڑوں عزیزواقارب نے شرکت کی اور چوہدری زبیر قیوم مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے قران خوانی کی اور دعا کی گئی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -