21واں دو روزہ سالانہ عرس مبارک
لاہور(پ ر) بزم نور کے زیر اہتمام، واجب الاحترام اماں جی نیاز بی بی سرکار ولاد ماجدہ بابا جی جماعت علی نوری کھیس والی سرکار ؒ قلندر پاک کے دو روزہ سالانہ عرس مبارک کی تقریبات 27-28ستمبر بروز ہفتہ، اتوار منعقد ہو رہی ہیں۔ 27ستمبر بروز ہفتہ بعد نماز عصر ختم پاک، بعد نماز مغرب چراغاں و نشان کشائی اور بعد نماز عشاءمحفل ذکر حبیب ﷺ منعقد ہو گی۔