پیپلز پارٹی کو چیلنج دینے والوں کو ڈٹ کر جواب دیں گے،زاہد ذوالفقار

پیپلز پارٹی کو چیلنج دینے والوں کو ڈٹ کر جواب دیں گے،زاہد ذوالفقار

  


لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی لاہور کے سینئرنائب صدر زاہد ذالفقار خان اور نائب صدر لاہور فضل الرحمن بٹ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو جو بھی چیلنج کرے گا اس کا جواب ڈٹ کر دیا جائے گاجو لوگ سندھ لینے کی بات کرہے ہیں وہ خیال کریں کہیں خیبرپختونخواہ بھی ہاتھ سے نہ نکل جائے بلاول بھٹو کا نعرہ مرسوں مرسوں پاکستان سندھ نہ ڈیسوں کو پیپلزپارٹی کا چیلنج سمجھا جائے پیپلزپارٹی ملک کے ایسے طبقے کی نمائندگی کرتی ہے جس کو آج تک کسی نے پیار و محبت کی نگاہ سے نہیں دیکھا، کھاتے پیتے گھرانے کے بچوں اور بچیوں کو اکھٹا کر کے متوسط طبقے کے لوگوں کی پارٹی کو چیلنج نہیں کیا جاسکتاکوئی بھی پارٹی ملک کے کسی قصبے میں بھی جا کر ووٹ مانگ سکتی ہے اور لوگوں نے ووٹ صرف اس پارٹی کے پروگرام کو دینا ہے پیپلزپارٹی بھی ملک کے کونے کونے میں جا کر لوگوں کو متحرک کرے گی اب لوگو ں کے سوال کا جواب ہر پارٹی کو دینا پڑے گادھرنے والے کسی بھی پارٹی کی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے اصلاح کے پہلو کو ہاتھ سے نہ چھوڑیں سندھ میں بھی تحریک انصاف نے کہا کہ ہم سندھ میں بھی حکومت بنائیں گے عمران خان کو یہ غلط فہمی ہے کہ وہ پیپلزپارٹی کو شکست دے دیں گیتحریک انصاف کے چےئرمین کو پتا ہونا چاہئے کہ بیان بازی اور الیکشن میں حصہ لینا بینظیر بھٹو شہید اور ہمارے چےئرمین ذوالفقا ر علی بھٹو کی وجہ سے منعقد ہوا ہماری پارٹی کی وجہ سے ملک کی سیاسی تاریخ میں ایک جمہوری حکومت کا اقتدار پرامن طریقہ سے دوسری جمہوری حکومت کو منتقل ہوا یہ صرف آصف علی زرداری کی وجہ سے ہو ا پیپلزپارٹی ملک کے پانچوں صوبوں کی جماعت ہے آج پاکستان کی سبھی سیاسی جماعتوں کا پیپلزپارٹی کو ممنون ہونا چاہئے ابھی تو تحریک انصا ف کو چند سیٹیں ملی ہیں وہ بھی انکی برداشت سے باہر ہو رہی ہیں تحریک انصاف اپنے مطالبات کے لئے بند گلی میں جارہی ہے تحریک انصاف اپنے مطالبے کس سے کر رہی ہے حکومت ختم کرنے کا مطالبہ حکومت سے ہی کر رہے ہیں اس طرح حکومت ختم نہیں ہوگی حکومت سے مطالبہ کرنے کی بجائے کسی متعلقہ فورم میں جاکر بات کرے جہاں اسکی بات مانی جائے تحریک انصاف کو سپریم کورٹ پر اعتماد کرنا چاہئے تاکہ آئینی مطالبے مانے جاسکیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -