موجودہ حکومت علماءکرام کی سیکیورٹی یقینی بنائے،مولانا محب النبی

موجودہ حکومت علماءکرام کی سیکیورٹی یقینی بنائے،مولانا محب النبی

  

لاہور (پ ر) جمعیة علماءاسلام ضلع لاہور کے امیر مولانا محب النبی، سیکرٹری جنرل حافظ اشرف گجر،مولانا سیف الدین سیف، حافظ نصیر احمد احرار، چوہدری عبد القدیر گجر، حافظ رشید احمد، طارق احمد ودیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں جامعہ تعلیم القرآن کے نائب مہتمم مفتی امان اللہ اور جے یوآئی خیبرپختونخوا کے راہنما مولانا شیر عالم کی شہادت پر انتہائی گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ علماءکا قتل قوم کیلئے مجموعی طور پر ہلاکت کا باعث ہوتاہے ، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ علماءکی سیکورٹی یقینی بنائے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کرے انہوںنے کہا کہ مولانا شیر عالم اور مفتی امان اللہ کا قتل اس امر کی نشاندہی کرتا ہے کہ اس ملک میں کی جانیں محفوظ نہیں حکومت ان حالات کا نوٹس لے ، انہوں نے کہا کہ مفتی امان اللہ ایک سنجیدہ شخصیت تھے ان کا قتل سنجیدگی کا قتل ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -