ایل ڈی اے کے زیر اہتمام گرینڈ نیلام عام آج ہو گا

ایل ڈی اے کے زیر اہتمام گرینڈ نیلام عام آج ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی آج10بجے شہر کے بلند ترین لبرٹی روف ٹاپ ریسٹورنٹ ‘ 21کمرشل و رہائشی پلاٹو ں اور کارپارکنگ پلازہ مون مارکیٹ علامہ اقبال ٹاﺅن کی 9 دکانوں کا گرینڈ نیلام عام منعقد کرے گی لبر ٹی پارک اینڈ رائیڈ پلازہ گلبر گ کی دسویں منزل پر9ہزار مربع فٹ جگہ پر تعمیر جانے وا لا ریسٹورنٹ10سال کے لئے کرائے پر دیا جائے گا کامیاب بولی دہندہ سے پہلے چھے ماہ کوئی کرایہ وصول نہیں کیا جائے گا اس موقع پر جو ہر ٹا ﺅن ‘ فیصل ٹاﺅن ‘ سبزہ زارمیں واقع13کمرشل‘ سبزہ زار کے 4رہائشی اور فروٹ و سبزی منڈی علامہ اقبال ٹاﺅن میں واقع چارپلاٹ بھی نیلام کئے جائیں گے اس کے علاوہ پارک اینڈ شاپ پلازہ مون مارکیٹ علامہ اقبال ٹاﺅن کی 9دکانیں بھی بذریعہ نیلام عام فروخت کی جائیں گی - نیلام عام آج دن 10:00 بجے ایل ڈی اے کمیونٹی سنٹر نیو مسلم ٹاﺅن نزدایوبیہ مارکیٹ میں ہوگاا س سلسلے میں مزید تفصیلات ڈپٹی ڈائریکٹر سیلز اینڈ الاٹمنٹ ایل ڈی اے سے حاصل کی جا سکتی ہیں-