دھرنوں کا اصل مقصد چینی صدر کا دورہ منسوخ کرانا تھا،اللہ رکھا چودھری
لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ (ن )کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اللہ رکھا چوہدری نے کہا ہے کہعمران۔ قادری سازش کا مقصد پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کو روکنا تھا اور عوام ان کے اس ناپاک منصوبے سے آگاہ ہو چکے ہیں عمران خان، طاہرالقادری اور چوہدری برادران اس پلان کے اہم کردار ہیں چوہدری برادران نے اپنے دور میں کروڑوں کے قرضے معاف کرائے اوران کے دور میں ہی پنجاب بینک پر اربوں روپے کا ڈاکہ ڈالا گیا انہوں نے کہا کہ دھرنا پلان کا اصل ہدف چینی صدر کا دورہ منسوخ کرانا اور بجلی کے منصوبے تھے اس سازش کے ذریعے چینی صدر کا دورہ منسوخ کراکر پاکستان میں وسیع سرمایہ کاری کو روکا گیا اور قومی معیشت کی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکائے گئے انہو ں نے کہاکہ چین پاکستان کا بہترین دوست ہے اور چینی صدر کے دورہ پاکستان کے دوران اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے متوقع تھے لیکن دھرنا دینے والوں نے اس دورہ کو منسوخ کرانے کی سازش کی جبکہ چینی صدر نے بھارت میں 20ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے کئے