موجودہ حکومت نے عوام سے سب کچھ چھین لیاہے،سجاد بلوچ

موجودہ حکومت نے عوام سے سب کچھ چھین لیاہے،سجاد بلوچ

  

 لا ہور(پ ر) مسلم لیگ پنجاب لیبر ونگ کے صدر سجاد بلوچ نے کہا ہے کہ ” مسائل لیگ “کی حکومت نے عوام سے سب کچھ چھین لیا ہے ذاتی مفادات کیلئے جمع ہونیوالوں میں بہت بڑی دراڈ پڑ چکی ہے، نا قص پالیسیوں کی وجہ سے پوری قوم موجود حکومت سے نجات چاہتی ہے ان میں ان کے اپنے بھی چاہتے ہیں،حکمران جماعت کے40ارکان اسمبلی بھی چند دنوں میں میاں برادران کا ساتھ چھوڑدیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاﺅس میںمختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پر مختلف ونگز کے عہدے دار بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ شریف برادران نے اپنی کرسی بچانے کیلئے ملک کو داﺅ پر لگا دیا گیا ہے ، لاقانونیت ، بے روزگاری اور غربت سے تنگ لوگوں کے حقوق پرڈاکہ ڈالنے والوں کا اقتداد میں مزید رہنا کسی خطرے سے خالی نہیں ہے، جمہوریت کے نام پرلوٹ مار مزید نہیں چل سکتی سجاد بلوچ نے کہا کہ ”گو نواز گو “کانعرہ ساری قوم کی آواز بن چکاہے،غریبوں کے دن بدلنے والے ہیں،حقیقی تبدیلی کو کوئی نہیں روک سکتا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -