نواز شریف اور آصف زرداری کے درمیان ڈیل قومی المیہ ہے،الطافشاہد

نواز شریف اور آصف زرداری کے درمیان ڈیل قومی المیہ ہے،الطافشاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ اوریورپ کے مرکزی صدر چودھری محمدالطاف شاہدنے کہا ہے کہ میاں نوازشریف اورآصف علی زرداری کے درمیان ڈیل قومی المیہ ہے ماضی کے دوبڑے سیاسی حریف ا پنے اپنے مفادات کی خاطر آج بھائی بھائی بن گئے ہیںان کی ڈیل کابنیادی مقصد ہے کوئی تیسری جماعت اقتدارمیں نہ آئے ایک بدعنوان دوسرے کرپٹ کااحتساب نہیں کرسکتا ،یہ اہم کام بھی پرویزمشرف کے ہاتھوں انجام پائے گا اپنی چمڑی اوردمڑی بچانے کیلئے متحدہو نے والے جمہوریت یاپارلیمنٹ کے پیچھے نہیں چھپ سکتے چاردہائیوں سے باری باری اقتدارمیں آنیوالی دوپارٹیاںجمہوریت کیلئے حقیقی خطرہ ہیں،عوام ریاست اورجمہوریت بچانے کیلئے اپنے قائد پرویز مشرف کاساتھ دیں وہ ایک اعلیٰ سطحی تنظیمی اجلاس سے خطاب کررہے تھے افتخار احمد،راجہ زاہد،خواجہ محمدیونس ، خالد رشیدبھٹی ، چودھری پرویز، نایاب زیدی ،نعیم عباس ، سیّد شان عابدی ،سیّدعلی جعفری ،عمران طاہررضوی اور سیّد سلمان اکبرنے بھی تقریب سے خطاب کیا چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ میاں نوازشریف کے بے مقصدبیرونی دوروں سے صرف قومی معیشت پربوجھ پڑے گاپاکستان کو پرویز مشرف کی صورت میںایک نڈراورویژنری قیادت کی ضرورت ہے جونہ صرف گلوبل ایشوزکوسمجھتاہوبلکہ ان کاپائیدارحل بھی جانتا ہوانہوں نے کہا کہ پرویزمشرف نے بحیثیت صدرمملکت اپنے تجربات اورمشاہدات سے بھرپوراستفادہ کیا اوردوررس فیصلے کئے پرویزمشرف کے دورمیں آنیوالی معاشی خوشحالی ان کی ایوان صدر سے سبکدوشی کے ساتھ رخصت ہوگئی ۔نعیم عباس اورسیّدشان عابدی نے مزید کہا کہ میاں نوازشریف امریکہ سے ناکام اورنامرادواپس آئیں گے،اب ان کے بیرونی آقابھی انہیں سہارانہیں دے سکتے ۔