صوبائیت اورنفاق کا بیج بونے والے کامیاب نہیں ہو ں گے،ناصر اقبال
لاہور(پ ر) ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمد ناصر اقبال خان ، سیکرٹری جنرل محمد رضا ایڈووکیٹ ، سینئر نائب صد ر فاروق چوہان ، صدر مدینہ منورہ سرفراز خان نیازی ، صدرکراچی یونس میمن ، صدر پنجاب محمد یونس ملک ،نائب صدو ر میاں ذوالفقارراٹھور، عزت رسول ایڈووکیٹ ،صدرشیخوپورہ عمران حیدر،صدرچنیوٹ راناشہزادٹیپو،صدرفیصل آبادچودھری ندیم مصطفی،صدر منڈی بہاﺅالدین مرزاخالدمحمود اور نائب صدرلاہور مہران اجمل خان نے کہا ہے کہ اپنے سیاسی مفادات کیلئے نفاق پیداکرنےوالے وفاق کی مضبوطی کاراستہ نہیں روک سکتے جویہ کہتا ہے اگر نیا صوبہ نہ بناتوخدانخواستہ ملک ٹوٹ جائے گاوہ سن لے پاکستان کا مستقبل روشن ہے جبکہ صوبائیت اور نفاق کابیج بونے والے سیاسی بونے تاریک راہوں کے مسافر ہیںسیاست چمکانے کی آڑ میں صوبائیت اورمنافرت کی آگ بھڑکاناملک دشمن قوتوں کاایجنڈا ہے پاکستان میں نیاصوبہ بنانے کاوقت ابھی نہیں آیا،بٹوارہ کرنے سے محبت اور برکت اٹھ جاتی ہے نیاصوبہ آئی سی یومیں پڑی قومی معیشت کیلئے مزید بوجھ اورناسوربن جائے گاپاکستان چندسیاسی خاندانوں کوخوش کرنے کیلئے نہیں بنایا گیاوہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے محمدناصراقبال خان نے مزید کہا کہ پاکستان میںپارلیمانی نظام بری طرح ناکام ہوچکاہے لہٰذاءصدارتی نظام آزمایاجائے۔نیاصوبہ بنانے کے حامی سیاستدان ملک میں نئے ڈیم بنانے کیلئے آوازکیوں نہیں اٹھاتےانہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کیلئے نیاصوبہ نہیں بلکہ نیانظام اور ہرموزوں مقام پرایک نیا ڈیم ناگزیر ہے ۔نیاصوبہ بنانے کاشوشہ شرانگیز ی اورشدت پسندی پرمبنی ہے ،عوام نے اس تجویزکومستردکردیا۔انہوں نے کہا کہ نیاصوبہ بننے سے یقینا سیاستدانوں کی توچاندی ہوجائے گی مگرعوام کی محرومیوں کا مداواہرگز نہیں ہوگا ۔وہ عاقبت نااندیش عناصر نیاصوبہ بنانے کے حامی ہیں جوموجودہ اکائیوں کے ہوتے ہوئے وزیراعلیٰ یاوزیرنہیں بن سکتے ۔انہوں نے کہا کہ صوبوں کابٹوارہ کرنے سے قومی معاملات میں مزید بگاڑ پیداہوگا لہٰذاءاس نان ایشومیں الجھنے کی بجائے چاروںصوبوں کے درمیان فاصلے ختم کئے جائیں۔