دھرنے کی ناکامی نے تحریک انصافکامستقبل تاریک کردیا،لطیف حسن نیازی

دھرنے کی ناکامی نے تحریک انصافکامستقبل تاریک کردیا،لطیف حسن نیازی

  

لاہور (پ ر)مسلم لیگ (ن) جاپان کے مرکزی رہنما لطیف حسن نیازی نے کہا ہے کہ دھرنے کی ناکامی نے تحریک انصاف کامستقبل تاریک کردیاجاویدہاشمی کی چارج شیٹ اورسیاسی ایف آئی آ ر کے بعد عمران خان کوسیاسی طورپر ضمانت نہیں ملے گی شاہ محمودقریشی کے جاویدہاشمی پرجوابی حملے کپتان کوانجام سے نہیں بچاسکتے پاکستان کے غیورعوام نے ڈکٹیٹر پرویزمشرف کی ''روشن خیالی'' کی طرح عمران خان کی ''تبدیلی'' کوبھی مستردکردیا اسلامی جمہوریہ پاکستان مادرپدرآزادی کے نام پربے حیائی کامتحمل نہیں ہوسکتا گھریلوخواتین کودھرنوں اورجلسوں میں نچوانا تبدیلی نہیں تباہی ہے عمران خان جس کلچرکوفروغ دے رہے ہیں وہ درحقیقت ''کچرا ''ہے ۔ اپنے ایک بیان میں لطیف حسن نیازی نے مزید کہا کہ جاویدہاشمی کے انکشافات نے دھرناالٹادیا ،عمران خان کی کسی وضاحت پراعتماد نہیں کیا جاسکتاعمران خان کی دھرنااورڈنڈاسیاست نے انہیں رسوائی اورسیاسی تنہائی کے سواکچھ نہیں دیا ،پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی شوق سے اجتماعی استعفیٰ دیں پارلیمنٹ اورجمہوریت کی صحت پرکوئی اثرنہیں پڑے گاانہوں نے کہا کہ پارلیمانی پارٹیوں نے منتخب وزیراعظم میاں نوازشریف اورجمہوریت کے ساتھ بھرپوراظہاریکجہتی کرکے پاکستان کوایک بڑے سانحہ سے بچالیا عام آدمی کواپنا معیارزندگی بلندہونے اور پاکستان کی تعمیروترقی سے دلچسپی ہے ،عمران خان اوران کے سیاسی مرشدڈاکٹرطاہرالقادری کے فلسفہ سیاست کوقطعاً پذیرائی نہیں ملی انہوں نے کہا کہ ہرقوم میں مٹھی بھرگمراہ لوگ ضرورہوتے ہیں اورپاکستان میں یہ گمراہ طبقہ عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے مسلم لیگ (ن) مادروطن کے اسلامی اورجمہوری تشخص پرکوئی آنچ نہیں آنے دے گی ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ہونہار نوجوان ہماراروشن مستقبل ہیں، ان کااخلاق بگاڑنے کاعمران خان کوکس نے حق دیا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -