معین الدین شیخ کی پراجیکٹ ڈائریکٹر پاور مینجمنٹ یونٹ تعیناتی ہائیکورٹ میں چیلنج

معین الدین شیخ کی پراجیکٹ ڈائریکٹر پاور مینجمنٹ یونٹ تعیناتی ہائیکورٹ میں ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )محکمہ آبپاشی کے افسرمعین الدین شیخ کی بطور پراجیکٹ ڈائریکٹر پنجاب پاور مینجمنٹ یونٹ تعیناتی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا، عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری توانائی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 13اکتوبر تک جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے مہر محمد جہانگیر کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے خصوصی سمری کے تحت محکمہ آبپاشی کے ایگزیکٹو انجینئرز کی سنیارٹی فہرست میں 64ویںنمبرپر موجود معین الدین شیخ کو پنجاب پاور مینجمنٹ یونٹ کا پراجیکٹ تعینات کیا ہے ، درخواست گزار کے مطابق پراجیکٹ ڈائریکٹر کی تعیناتی کیلئے اخبار اشتہار دینا لازمی تھا مگر معین الدین شیخ کی تعیناتی کیلئے کوئی اشتہارنہیں دیا گیا اور انہیں سیاسی بنیادوں پر پراجیکٹ تعینات کر دیا گیا، درخواست گزار کے مطابق معین الدین کی اپنے محکمے میں شہرت اچھی نہیں ہے اور ان کی تعیناتی سے پنجاب میں توانائی کے منصوبوں میں کرپشن کا خدشہ ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ معین الدیشن شیخ کی بطور پراجیکٹ ڈائریکٹر پنجاب پاور مینجمنٹ یونٹ تعیناتی کالعدم قرار دی جائے، ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری محکمہ توانائی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 13اکتوبر تک جواب طلب کر لیا۔

چیلنج

مزید :

صفحہ آخر -