یو ٹیوب کی بندش کےخلاف دائر درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

یو ٹیوب کی بندش کےخلاف دائر درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے یو ٹیوب کی بندش کے خلاف دائر درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے یو ٹیوب بندش کیس کی سماعت کی۔عدالت میں درخواست گزار شیزار ذکا ءایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ یو ٹیوب کی بندش سے معلومات تک رسائی کا حق سلب کر لیا گیا ہے جوکہ آئین کے تحت شہریوں کو دئیے گئے بنیادی حقوق سے متصادم ہے۔ انہوں نے کہا کہ یو ٹیوب کی بندش سے طلباءاور تحقیقات دانوں کے لئے مشکلات بڑھ گئیں ہیں انہوں نے عدالت کو بتایا کہ بنیادی حقوق سے متعلق سپریم کورٹ اپنے تازہ حکم میں صادر کر چکی ہے کہ انہیں کسی صورت ختم نہیں کیا جا سکتا انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ یو ٹیوب کھولنے کے حکم دیا جائے۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یو ٹیوب کیس پر سپریم کورٹ حکم امتناعی صادر کر چکی ہے،حکم امتناعی کے بعد عدالت اس کیس کی سماعت نہیں کر سکتی۔عدالت نے کہا کہ بنیادی حقوق سے متعلق سپریم کورٹ کے تازہ حکم کا اطلاق یو ٹیوب کیس پر نہیں کیا جا سکتا۔عدالت نے درخواست گزار کو سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدائت کرتے ہوئے درخواست کی مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔
 ملتوی

مزید :

صفحہ آخر -