بغیر بتائے طالب علم کے انٹری ٹیسٹ کا امتحانی سینٹر تبدیل کرنے پر یو ایچ ایس کے ذمہ دار افسر طلب

بغیر بتائے طالب علم کے انٹری ٹیسٹ کا امتحانی سینٹر تبدیل کرنے پر یو ایچ ایس ...

  

 لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے بغیر بتائے ایم بی بی ایس کے طالب علم کا انٹری ٹیسٹ کا امتحانی سینٹر تبدیل کرنے کے خلاف درخواست پر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ذمہ دار افسرکو26ستمبر کیلئے طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ نے طالب علم جنید احمد کی درخواست پر سماعت شروع کی تو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اس نے ایم بی بی ایس میں داخلہ کیلئے اپلائی کیا تھااور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے اسے انٹری ٹیسٹ کیلئے سنٹرل ماڈل لوئر مال سکول کی بطور امتحانی سنٹر رولنمبرسلپ جاری کی ،د رخواست گزار کے مطابق جب وہ سنٹرل ماڈل سکول پہنچا تو اسے بتایا گیا کہ اس کا امتحانی سنٹر یہاں نہیں ہے، درخواست گزار کے مطابق یو ایچ ایس نے بغیر بتائے اس کا امتحانی سنٹر تبدیل کیا جس کی وجہ سے وہ انٹری ٹیسٹ نہیں دے پائے اور اب اس کا مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ ہے، درخواست میں استدعا کی گئی کہ یونیورسٹی کو درخواست گزار سے دوبارہ انٹری ٹیسٹ لینے کا حکم دیا جائے اور بغیر بتائے امتحانی سنٹر تبدیل کرنے والے افسروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

 انٹری ٹیسٹ

مزید :

صفحہ آخر -