ہمارا اب بھی یہی مطالبہ ہے کہ فوری طور پر قومی حکومت بنائی جائے، شجاعت

ہمارا اب بھی یہی مطالبہ ہے کہ فوری طور پر قومی حکومت بنائی جائے، شجاعت

  

لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم سینیٹر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ہمارا ابھی بھی یہی مطالبہ ہے کہ فوری طور پر قومی حکومت بنائی جائے جس میں تمام جماعتیں شامل ہوں، اس میں ن لیگ کے نمائندے شامل کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہو گا۔ یہاں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا کے مختلف سوالات کے جواب دے رہے تھے۔ دھرنوں کے بارے میں سوال پر انہوں نے کہا کہ حکمران لندن یا امریکہ جہاں بھی جائیں ”گونوازگو“ کا نعرہ ان کا پیچھا کرے گا۔ چودھری شجاعت حسین کا لندن پلان کے بارے میں سوال پر کہنا تھا کہ یہ محض پراپیگنڈہ ہے ہمارا پلان پاکستان بچانے کا پلان ہے، لندن پلان کا الزام لگانے والے نوازشریف، شہبازشریف میں جرا¿ت ہے تو لندن میں بیٹھ کر یہی الزام لگائیں ان کو جب امریکہ اور لندن کی عدالتوں میں لے کر جائیں گے تو سب پتہ چل جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے لیے قومی سلامتی اور یکجہتی سب سے اہم ہے، پاکستان ہے تو سب کچھ ہے اور ہم جماعتی یا ذاتی مفادات سمیت ہر چیز پر ملک کو فوقیت دیتے ہیں۔ انہوں نے ایک اور سوال پر کہا کہ عمران، قادری اور چودھری برادران کے چہرے مکروہ کہنے والوں کے ”شریف چہرے“ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں سب کے سامنے آ گئے ہیں۔

شجاعت

مزید :

صفحہ آخر -