دو سول ججوں سمیت عدالت عالیہ کے 9 اہلکاروں کے تقرو تبادلے کے احکامات جاری

دو سول ججوں سمیت عدالت عالیہ کے 9 اہلکاروں کے تقرو تبادلے کے احکامات جاری

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس خواجہ امتیاز احمد نے دو سول ججوں سمیت عدالت عالیہ کے 9 اہلکاروں کے تبالوںکے احکامات جاری کر دیئے۔ رجسٹرار صلاح الدین کی جانب سے نوٹیفیکیشنز کے مطابق سول جج صوبیہ صادق چیمہ کو ماڈل ٹاﺅن کچہری سے ضلعی کچہری لاہور جبکہ ضلعی کچہری سے حمید الرحمان ناصر کو ماڈل ٹاﺅن کچہری تعینات کیا گیا ہے۔دریں اثناءجونیئر کلرک عدنان محمود کو ارجنٹ سیل سے رٹ ون برانچ، حافظ ساجد ابراہیم کو رٹ ون برانچ سے ارجنٹ سیل، آصف نعیم کو ارجنٹ سیل سے پروٹوکول ٹو برانچ،ذیشان امین کو پروٹوکول ٹو برانچ سے ارجنٹ سیل، خضر حیات کو ارجنٹ سیل سے سٹاف برانچ، سید اویس مطلوب کو سٹاف برانچ سے ارجنٹ سیل، وقاص احمد کو گزٹ ون برانچ سے ارجنٹ سیل، اسسٹنٹ محمد بشیر کو ارجنٹ سیل سے ایڈیشنل ایم آئی ٹی ون برانچ اور کمپیوٹر آپریٹرمحمدحسین بخش کو ارجنٹ سیل سے کنفیڈنشل ٹو برانچ میں تعینات کیا گیا ہے۔

تبادلے

مزید :

صفحہ آخر -