برطانیہ یا ایجینسیاں حامی نکلیں تو پھانسی کیلئے تیارہوں، طاہرالقادری

برطانیہ یا ایجینسیاں حامی نکلیں تو پھانسی کیلئے تیارہوں، طاہرالقادری

  

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ ) پاکستان عوامی تحریک کے قائدڈاکٹرطاہرالقادری نے کہاہے کہ پنجاب پولیس کے ذریعے سانحہ ماڈل ٹاو¿ن میں جاں بحق افرادکے ورثا کوکروڑوں روپے کالالچ دے کر قصاص سے دستبرداری کیلئے دباو ڈالاجارہا ہے۔ دھرنے میں کسی ملک کی ایجنسی کے ملوث ہونےکاالزام ثابت ہوجائے تو پھانسی دے دی جائے۔اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے طاہرالقادری نے کہاکہ نوازشریف کوامریکی صدر نے ملاقات کا وقت نہیں دیاجس پرنوازشریف نے اسی ہوٹل میں رہائش کاپروگرام بنالیاجہاں اوباماقیام کریں گے تاکہ آتے جاتے ہی وہ اوباما کی زیارت کرلیں۔ طاہرالقادری نے کہاکہ اقوام متحدہ کے دفتر کے قریب پی آئی اے کااپناہوٹل بھی ہے لیکن جس ہوٹل میں وزیراعظم قیام کریں گے وہاں کم سے کم کرایہ بھی آٹھ لاکھ روپے یومیہ ہے۔طاہرالقادری نے کہادھرنے کیلئے باہر سے فنڈنگ ثابت ہوجائے تووہ سزائے موت کیلئے تیارہیں۔ امریکا اور برطانیہ دھرنے کے پیچھے ہیں تو ان ممالک کے سفیروں کو طلب کیا جائے۔

مزید :

صفحہ اول -