شیخ زید میڈیکل کالج میںاضافی فیسوں کی وصولی کےخلاف دائر درخواستوں کی سماعت 14اکتوبر تک ملتوی

شیخ زید میڈیکل کالج میںاضافی فیسوں کی وصولی کےخلاف دائر درخواستوں کی سماعت ...

  

 لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے طلباءسے اضافی فیسوں کی وصولی کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت 14اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے شیخ زید میڈیکل کالج کی انتظامیہ کو طلباءکے داخلہ فارم وصول کرنے کی ہدایت کر دی۔ لاہورہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ کے روبرو درخواست گزار طلباءکی جانب سے ایڈووکیٹ میاں احمد چھچھر نے موقف اختیار کیا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد شیخ زید ہسپتال حکومت پنجاب کے دائرہ اختیارمیں آ گیا، تاہم قواعد کے مطابق اسے رجسٹرڈ کرائے بغیر ہی خود مختار ادارے کا درجہ دے کر طلباءکی فیسوں میں بے پنااضافہ کر دیا گیا ہے۔پاکستان میڈیکل ایسویسی ایشن کے عہدیدار ڈاکٹر تنویر نے بتایا کہ بورڈ آف گورنرز کی عدم موجودگی کے باوجود طلباءکی فیسیں دو لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے 3 لاکھ روپے کر دی گئیں اور واجبات کی ادائیگی نہ کرنے پر طلباءکے داخلے روکے جا رہے ہیں۔شیخ زید ہسپتال کے وکلاءنے موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم کو مد نظر رکھتے ہوئے شیخ زید میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر کے لئے فیسوں میں اضافہ کیا گیا۔عدالت نے سیکرٹری صحت پنجاب کو فریقین کے وکلاءکا مو قف سن کرمعاملہ پندرہ یوم میں حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

 فیس

مزید :

صفحہ آخر -